ٹینس بال پریمئر لیگ مانٹھوڑیجونیر روتی پدرنہ نے جھٹیلی کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں جگہ بنالی

اڑان ڈیسک
ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کےایک دور دراز علاقہ مانٹھوڑی میں جاری ٹینس بال پریمئر لیگ جس میں الگ الگ علاقوں سے ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے بدھ کے روزجونیرروتی پدرنہ اورجھٹیلی کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں جھٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلی اننگ کے دوران جھٹیلی نےدس اوور میں 116رن بنائے ۔جواب میں جونیر روتی پدرنہ نے آخری اوور میں میچ کو اپنے نام کیا جس میں کامران احمد نے 50رن بنائے اورسہیل احمد نے 36رن 
اپنی ٹیم کیلئے بنائےاور میچ کو اپنے نام کیا ۔

Comments