جامع مسجد شریف روتی پدرنہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا مسجد کی تعمیر کے لئے امداد کی اپیل



دانش اقبال

ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ کی پنچایت روتی پدرنہ میں جامع مسجد شریف روتی پدرنہ کی تعمیر کیلئے اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس سلسلہ میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء و معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس تقریب کے دوران شیخ عبدل حفیظ فرقانی نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقعہ پرپنچایت کے معززین بھی موجود تھے۔چیئرمین حنیف لوہار نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سماجی برائیوں کو دور کرنے اور ایک متوازی معاشرہ قائم کرنے کیلئے مساجد کو آباد کیا جائے۔انہوں نے جامع مسجد روتی پدرنہ کی تعمیر میں امداد کرنے کی بھی اپیل کی۔





Comments

Popular posts from this blog

Unveiling Dal Drahaman: The Neglected Gem of Chenab Valley - A Comprehensive Exploration

ٹینس بال پریمئر لیگ مانٹھوڑیجونیر روتی پدرنہ نے جھٹیلی کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں جگہ بنالی

آواس یوجنا کے نام پر گھوٹالا ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمیشنر کی تحقیق خوش آئند:عوام