جامع مسجد شریف روتی پدرنہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا مسجد کی تعمیر کے لئے امداد کی اپیل
دانش اقبال ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ کی پنچایت روتی پدرنہ میں جامع مسجد شریف روتی پدرنہ کی تعمیر کیلئے اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس سلسلہ میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء و معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس تقریب کے دوران شیخ عبدل حفیظ فرقانی نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقعہ پرپنچایت کے معززین بھی موجود تھے۔چیئرمین حنیف لوہار نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سماجی برائیوں کو دور کرنے اور ایک متوازی معاشرہ قائم کرنے کیلئے مساجد کو آباد کیا جائے۔انہوں نے جامع مسجد روتی پدرنہ کی تعمیر میں امداد کرنے کی بھی اپیل کی۔