Posts

ٹینس بال پریمئر لیگ مانٹھوڑیجونیر روتی پدرنہ نے جھٹیلی کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں جگہ بنالی

Image
اڑان ڈیسک ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کےایک دور دراز علاقہ مانٹھوڑی میں جاری ٹینس بال پریمئر لیگ جس میں الگ الگ علاقوں سے ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے بدھ کے روزجونیرروتی پدرنہ اورجھٹیلی کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں جھٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلی اننگ کے دوران جھٹیلی نےدس اوور میں 116رن بنائے ۔جواب میں جونیر روتی پدرنہ نے آخری اوور میں میچ کو اپنے نام کیا جس میں کامران احمد نے 50رن بنائے اورسہیل احمد نے 36رن  اپنی ٹیم کیلئے بنائےاور میچ کو اپنے نام کیا ۔

جامع مسجد شریف روتی پدرنہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا مسجد کی تعمیر کے لئے امداد کی اپیل

Image
دانش اقبال ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ کی پنچایت روتی پدرنہ میں جامع مسجد شریف روتی پدرنہ کی تعمیر کیلئے اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس سلسلہ میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء و معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس تقریب کے دوران شیخ عبدل حفیظ فرقانی نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقعہ پرپنچایت کے معززین بھی موجود تھے۔چیئرمین حنیف لوہار نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سماجی برائیوں کو دور کرنے اور ایک متوازی معاشرہ قائم کرنے کیلئے مساجد کو آباد کیا جائے۔انہوں نے جامع مسجد روتی پدرنہ کی تعمیر میں امداد کرنے کی بھی اپیل کی۔

رحمتِ باراں …اہلیانٍ جموں کو گرمی سے ملی راحت

Image
 

6 روز بعد بھدرواہ میں کر فیو میں ڈیڑھ گھنٹے کی ڈھیل

Image
دانش اقبال بھدراوہ//نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کے بعد خطہ چناب میں کشیدگی کے بیچ پولیس نے احتجاجی مظاہروں میں نعرہ بازی کے الزام میں 9افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ بھدرواہ میں 6روز بعد دوپہر ساڑھے تین سے شام پانچ بجےتک کرفیو میں ڈھیل دی گئی ۔دوکانداروں نے اپنی اپنی معمول کے طورپر دوکانیں کھولیں جگہ جگہ پر پولیس کی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں پولیس کے اعلیٰ افسران حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ مضافات علاقوں کے لئے گاڑیوں کی آمد رفت آو جائے بند رہی ۔

محکمہ دیہی ترقی کی اندھیرنگری سے گائوں میں اندھیراہی اندھیراہے! سولرلائٹیں راشی ملازمین کی تجوریوں میں سونابن کرچمک رہی ہیں؟ ضلع ڈوڈہ کی پنچایت دھڑہ اے میں لاکھوں کے گھوٹالے کاخدشہ،تحقیقا ت کامطالبہ

Image
دانش اقبال ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کی پنچایت دھڑہ اے میں محکمہ دیہی ترقی کے بلاک گھٹ میںبڑے پیمانے پر لوٹ کھسوٹ ہو رہی ہے لیکن محکمہ کے اعلیٰ عہدیداران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔بلاک گھٹ میں تعینات ملازمین نہ صرف اپنا پیٹ بھر رہے ہیں بلکہ تجوریاں بھی بھرنے میں دن رات ایک کررہے ہیں اور غریب عوام اپنے حق سے محروم ہے۔ عوام کا کہنا ہے پنچایت دھڑہ اے کے لئے 14ایف سی کے تحت 8لاکھ کی سولر لائٹ کا پلان آیا تھا۔جس کے بعد پنچایت میں ان سولر لائٹوں کا کوئی نام و نشاندکھائی نہیں دیا اور رقومات نکال دی گئی ہے۔مقامی لوگوں محمد شفی ،میر حسین،اعجاز احمد نے ا س سلسلہ میں آرٹی  آئی درج کرکے محکمہ سے ریکارڈ طلب کیا تھا مگر تاحال ٹال مٹول ہی کیا جا رہا ہے۔  اُنہوں نے اےسی ڈی ڈوڈہ و ڈائریکٹر رجسٹرار انفارمشن کو بھی اپیل کی ہے مگر تاحال RTI کا کوئی جواب نہ ملا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی کی تمام اسکیموں کا فائدہ امیر لوگ اور اثر رسوخ والے لوگ اٹھا رہے ہیں جبکہ غریب عوام کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔محکمہ کی اسکیم جس میں پی ایم اے وائی، آئی اے وائی، منریگا 14ایف سی و دیگر جتنی بھی اسکیمیں ہیں ب...